پنجاب بھر کے ماڈل بازار عوام کی اولین ترجیح بن گئے
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب بھر کے ماڈل بازار عوام کی اولین ترجیح بن گئے۔ایک ہی چھت تلے عوام کو سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے ہفتے بھر کا سامان خریدنے کے لئے ماڈل بازاروں کا رخ کرتے ہے۔ماڈل بازاروں میں بغیر سبسڈی لگائے گئے سہولت سٹال ڈی سی ریٹ سے بھی 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور لاہور میں بھی ماڈل بازاروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔