• news

قرآن کا انقلابی نظام معیشت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے: غلام شبیر قادری 


لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی نائب صدرمیاں غلام شبیر قادری نے قرآن کا انقلابی نظام معیشت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ،ہمیں بحیثیت قوم سنجیدگی کےساتھ قرآن کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔گزشتہ روز عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر پاکستان سے سودکا خاتمہ مشکل ترین کام ہے ۔حکومت ہمت کرے اللہ راستے نکالے گا ،انہوں نے کہا کہ جن بینکوں نے ابھی تک سپریم کورٹ سے درخواستیں واپس نہیں لیں ان کا محاسبہ کیا جائے اور انکے لائسنس منسوخ کئے جائیں حکمران اور اسٹیٹ بینک سودی نظام کو ختم کرنے کے لیے قوم کو روڈ میپ دیں پرائیویٹ بینکوں کا اپیلیں واپس نہ لینا غیر شرعی فیصلہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن