• news

 پیپلز پارٹی رہنما منیر قمر واہگہ کی سینیٹر انور لال دین سے ملاقات


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے سینیٹر انور لال دین سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی کی سیاسی و جمہوری سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااور شیخوپورہ دورہ کی دعوت دی جو سینیٹر انور لال دین نے قبول کرتے ہوئے جلد آمد کی یقین دھانی کروائی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر انور لال دین نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے تمام طبقات کی ہمیشہ رہنمائی کی اور پسماندگی کے خاتمہ و عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ ملکی استحکام و معاشی ترقی کی خاطر کردار ادا کرنے کا ہے سیاست کے نام پر ملک میں انارکی برپا کرنے کی کوششیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہم پر امن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں مگر احتجاج کی آڑ میں عوام کے حقوق سلب کرنا قابل قبول نہیں جس کا ادراک پی ٹی آئی کو کرنا ہوگا اور لانگ مارچ کے نام پر شہریوں کے معمولات زندگی مفلوج کرنے سے گریز برتنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن