تحریک انصاف شیخوپورہ کا اجلاس‘لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری آصف منظور ورک اور ضلعی نائب صدرو اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی انصاف ہائوس میں منعقد ہوا جس میں سینئر رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ رانا زاہد ایڈووکیٹ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی حماد سعید خان ترین،سینئر رہنما زبیر خان،سٹی صدر شمس حسن بھٹی، سٹی جنرل سیکرٹری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، سٹی نائب صدر و چیئرمین انجمن ارائیاں یوتھ ونگ محمد وقاص رامے ، مرزا نوید مغل، مرزا پومی بیگ و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں 26 نومبر کو لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری آصف منظور ورک اور ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ ضلعی انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کی خاطر تمام طبقات کو 26نومبر کو لانگ مارچ میں شرکت یقینی بنانا ہوگی۔