عمر اکمل کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی درخواست
لاہو ر(سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔ عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے۔ چیئرمین رمیز راجہ سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں۔