• news

سعودی سکیورٹی فورسز نے  ایک ہفتے  میں 16 ہزار 340  غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا


ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے  میں 16 ہزار 340 غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا ہے ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اہلکاروں نے ایک ہفتے کے دوران   16 ہزار 340 غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے۔
 جن میں سے 9526 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4335  سرحدی قوانین کی خلاف ورزی  جبکہ 2479 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 520 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن  میں سے 36 فیصد یمنی، 62 فیصد  ایتھوپی جبکہ 2 فیصد دیگر ممالک کے تارکین  شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن