• news

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا صارفین کو بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ 


اسلام آباد (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے صارفین کو چینی کی   فراہمی یقینی بنانے کیلئے 50ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کیا  ہے۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے مطابق یہ سٹاک 50کلو گرام والے پولی پروپلین بیگز میں فراہم کیا جانا لازم ہے ،ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 08دسمبر2022 ء مقرر کی گئی ہے۔کارپوریشن کے ساتھ پہلے سے کام کرنے والی شوگر ملز ، سٹاکسٹس یا فرموں کو اثر نو اس عمل کا حصہ بننا لازمی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن