• news

 آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی ہیجان برپا ہے، اسد عمر


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہیکاروبار حکومت منجمد ہیں،اسد عمر نے کہا کہ کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہیے وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصطلاح کی جائے،اسد عمر نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ 10 دنوں میں ہزاروں لوگوں سے گفتگو کا اعزاز حاصل ہواان کی سخاوت کا حیرت انگیز جذبہ، ان کے پیار کا خلوص، ان کی آنکھوں میں امید دیکھی یہ واقعی افسوسناک ہے کہ ایک کرپٹ اشرافیہ نے ان کا استحصال کیا اور خود کو مالا مال کیااسد عمر نے کہا کہ لوگوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہمیں ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جو اپنے فیصلے خود کرے اور کسی کا تابع نہ ہوایک ایسا ملک جس میں تمام طاقت اپنے شہریوں کے پاس ہوایک ایسا چاہئیے ملک جس میں افراد اداروں سے بڑے نہیں ہوتے اور ادارے قوم سے بڑے نہیں ہوتے۔

ای پیپر-دی نیشن