• news

ٹیکس شکایات کا حل ترجیح، اوورسیز کیلئے ایف ٹی او کے دفتر میں خصوصی سیل قائم 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب(ایف ٹی او)کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایف ٹی او کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ ان کی ٹیکس سے متعلق شکایات کو اولین ترجیح پر حل کیا جا سکے۔ ٹیکس سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایف ٹی او آفس کی آگاہی کی آگاہی نشت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ان کے اثاثوں پر ٹیکس کی دوہری کٹوتی کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور انہیں ایف بی آر پورٹل پر ریفنڈ کی درخواستیں اپ لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسے بیرون ملک مقیم پاکستانی الماس علی جاوندہ ایڈوائزر (لیگل) کی سربراہی میں قائم سیل کے ذریعے اپنے جائز مسائل فوری حل کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او نے سال کے پہلے دس ماہ میں 5 ہزار سے زائد ٹیکس شکایات کو نمٹا دیا جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ باقی حل ہونے کے عمل میں زیر التواہیں۔

ای پیپر-دی نیشن