• news

چیئرمین ویٹول اور سی ای او ہسکول کی وزیر خزانہ سے ملاقات 

اسلام آباد؍ لاہور (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چیئرمین، ڈائریکٹر ویٹول کرسٹوفر بیک نے سی ای او ہسکول عقیل خان کے ہمراہ ملاقات کی۔ چیئرمین وٹول نے وزیر خزانہ کو وٹول کی آپریشنل نوعیت، کاروباری پروفائل اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کے بارے میں بتایا۔ اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ ویٹول کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ کاروباری تعلقات ہیں اور وہ ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وفد نے پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں۔ مسٹر کرسٹوفر بیک نے وزیر خزانہ کو ان کو درپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وٹیول کے تعاون کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے  ادھر پاکستان شوگر ملزایسو ایشن کے مرکزی عہدیداران وزیرِخزانہ اسحاق ڈار ، وزیرِ خوراک اور سینئربیورو کریسی کے  شکر گزار ہے  کہ انھوں نے تحمل مزاجی کے ساتھ ایسو ایشن کے تحفظات سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان شوگر ملز ایسوایشن کے مرکزی عہدیداران آئندہ جمعرات (24 نومبر) کو وزیرِ خوراک سے دوبارہ ملاقات کرینگے اور امید کرتے ہیں کے  مذاکرات کامیاب ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت  ملک کے اندر چینی کے سٹاک کی مکمل تصدئق اور گنے کی فصل سے ممکنی چینی کی پیداوار کا تخمینہ آنے کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن پی ایس ایم اے کے چیئرمین عاصم غنی عثمان کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ  طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، وائس چیئرمین پی ایس ایم اے سکندر ایم خان،  وائس چیئرمین پی ایس ایم یو احمد ابراہیم ہاشم اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن