• news

 اسحاق ڈا رکیخلاف آمدن سے زائد  اثاثہ جات کا ریفرنس ، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاروغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت پیش ہوئے جبکہ حاضری مستقل استثنی کے باعث اسحاق ڈار عدالت پیش نہ ہوئے،اسحاق ڈار کے  وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی نیب کے پرانے اور نہ نئے  قانون کے مطابق اسحاق ڈار پر کیس بنتا ہی نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ بریت کی  درخواست منظور کی جائے ،دلائل مکمل ہونے پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے بھی دلائل مکمل کر لیے،عدالت نے ملزم سعید احمد کے وکیل کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیاجس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پرشریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل عدنان شجاع نیدلائل دیے، وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن