• news

قاسم جو مارت دوسری مدت کیلئے قازقستان کے صدر منتخب، شہباز شریف کی مبارکباد 

آستانہ؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قازقستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق صدر قاسم جو مارت تو کائیو دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمشن کے مطابق جوحارت نے صدارتی انتخاب میں 81.3 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ 69 سالہ قاسم جوحارت آئندہ سات سال کیلئے قازقستان کے صدر بنے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے قازستان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا کامیابی پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی جیت قازقستان کے عوام کا آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ آپ کی قیادت میں قازقستان خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ دونوں کا مضبوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنے، ملکر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن