ٹانک میں قافلے پر خودکش حملہ ، راہگیر جاں بحق ، سکیورٹٰ اہلکار محفوظ رہے
لدھا (نامہ نگار) ٹانک جنڈولہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ میں 2 افراد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کیو آر ایف کی گاڑیاں جنوبی وزیرستان لوئر وانا سے ٹانک جا رہی تھیں کہ اس دوران ٹانک کے ملحقہ علاقہ نزد کسٹم پمپ کے مقام پر خود کش حملہ کیا گیا لیکن خوش قسمتی سے جوان اور گاڑیاں محفوظ رہیں۔ جبکہ خودکش حملہ آور کی ایک ٹانگ مل گئی۔ تاہم جائے وقوعہ سے ایک دوسرے شخص کی نعش بھی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس کی شناخت جمشید نامی گنڈہ پور سے کی گئی ہے۔ خودکش حملہ کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے۔