عمران کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو نامزدگی فارم میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو نامزدگی فارم میں ظاہر نہ کرنے کے خلاف نااہلی کیس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گذشتہ روز سماعت کے دوران کیس کال ہونے پردرخواست گزار کے وکیل بروقت پیش نہ ہو سکے،عدالت نے تاخیر سے پہنچنے پر وکیل کو کیس پر دلائل کی اجازت نہ دی اور کہاکہ کیس ملتوی ہو چکا اب آئندہ تاریخ پر ہی سنا جائے گا،عدالت نے سماعت24 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ ساجد نامی شہری نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے اور درخواست میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ایک بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔