• news

عمران خان قوم کا مسیحا ، امید کی آخری کرن ہے:سنی اتحاد کونسل 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان 26 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔ حکومتی اور ریاستی جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان قوم کا مسیحا اور امید کی آخری کرن ہے۔ 26نومبر کا دھرنا سیاست کے دھاروں کا رخ بدل دے گا۔قوم نے گولی اور گالی کی سیاست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کا نوٹس لے۔تسنیم حیدر کے سنسنی خیز انکشافات کی تحقیقات لازمی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد احمد فریدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈیموکریسی ڈاکو کریسی بن چکی ہے۔ نااہل امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام کی بیزاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ سیاست کے فرعونوں نے قومی خزانہ لوٹنے کے بعد این آر او حاصل کرکے مقدمات ختم کروائے ہیں۔ طبقاتی نظام تمام مسائلِ کی جڑ ہے۔چہرے نہیں نظام بدے گا تو عوام کا مقدر بدلے گا۔بالادست طبقے نے سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن