• news

مرکزی جمعیت اہل حدیث :کاشف نواز رندھاوامرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد  


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے چوہدری کاشف نواز رندھاوا کو اپنی پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔کاشف نواز رندھاوا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پروفیسر ساجد میر نے امید ظاہر کی کاشف نواز رندھاواخلوص اور دلجمعی کے ساتھ جماعت کی ترقی واستحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ کاشف نواز رندھاوا نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کیاعتماد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم جماعت کی ترقی واستحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن