• news

برطانیہ یوکرائن کو 50ملین پائونڈ فوجی امداد دیگا:جوہری پلانٹ کے قریب 12دھماکے


کیف (اے پی پی+ نیٹ نیوز) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یوکرائن کے لئے  50  ملین پاؤنڈ  کی  فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم نے کہا انہیں یوکرائن کے دورے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور برطانیہ ہر مشکل میں یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہم اور ہمارے اتحادی اس  جنگ کے خاتمے تک یوکرائن کے ساتھ اسی طرح کھڑے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے زاپوریژیا پلانٹ کے قریب گولہ باری کی رپورٹس پریشان کن ہیں۔ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریژیا پلانٹ کے قریب دھماکوں سے بڑی جوہری تباہی کا خطرہ ہے۔ یوکرائن اور روس زاپوریژیا جوہری پلانٹ کی حفاظت پر عملدرآمد کریں۔ دوسری جانب آئی اے ای اے کے مطابق ماہرین نے زاپوریژیا کے قریب 12 سے زیادہ دھماکے سنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی اے ای اے کی ٹیم آج زاپوریژیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرے گی۔ زاپوریژیا پلانٹ پر حملے کا الزام روس‘ یوکرائن ایک دوسرے پر لگا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن