احسن اقبال نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں تاخیر پربرہم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) اور پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ہدایت کی کہ وہ نارووال سپورٹس سٹی کا پی سی ون 30 نومبر کو وزارت منصوبہ بندی میں جمع کرائیں۔وفاقی وزیر نے یہ ہدایات نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ وفاقی وزیر نے منصوبے میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور آئی پی سی کے عہدیداروں کو منصوبے پر تیز عمل درآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیاوفاقی وزیر نے کہنا تھا سات ماہ گزر جانے کے باوجود اس منصوبے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جو وزارت آئی پی سی کے غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتی ہے، یہ عوام کا پیسہ ہے جسے عوام کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔