شرقپور: کار سواروں کی فائرنگ‘ ایک ڈاکو ہلاک‘ دوسرا فرار
شرقپور شریف+شیخوپورہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) لاہور جڑانوالہ روڈ پر تریڈے والی کے قریب 2 ڈاکو بھی دن دیہاڑے مرغیوں کی گاڑی کو لوٹ رہے تھے، اسی دوران ڈاکوؤں نے ایک نامعلوم کار کو ڈکیتی کی نیت سے روکا تو کار سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے 1 ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا جبکہ ایک راہگیر بھی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں طبعی امداد کے لیے ہسپتال شرقپور منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بابر دیندار سکنہ مورانوالہ کے نام سے ہوئی ہے جو چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔