• news

 بلو چستان میں بلدیا تی  انتخا با ت، اپیلیں دائر کرنے کا وقت ختم ہو گیا


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا وقت ختم ہو گیا۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے حوالے سے ریٹرنگ آفسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی 21 نومبرآخری تاریخ تھی۔ اپیلیٹ اتھارٹی ان اپیلوں پر فیصلے  24 نومبر تک سنائیں گی۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری ہو گی۔خواتین، اقلیتوں، مزدور اور کسان کی ان مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر 2022ء کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن