اداکارہ صوفیہ کی سابق شوہر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست‘ پولیس‘ ایف آئی اے کو نوٹس
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی اپنے سابق شوہر کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پانچ دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے ماڈل صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں ماڈل صوفیہ مرزا نے پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق شوہر عمر فاروق کی ایماء پر پولیس اور ایف آئی اے ہراساں کررہی ہے۔