روس: پھولوں کے گودام میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک
ماسکو (اے پی پی)روس میں پھولوں کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو کے مرکزی شہر کومسومولسکایا اسکوائر میں پھولوں کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 6افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبر رساں ادارے نے روس کی تحقیقاتی کمیٹی کی پریس سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگ سامان کے غلط ذخیرہ اور فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث لگی۔