• news

چنیوٹ: آوارہ کتوں کے کاٹنے  سے 8 سالہ بچہ جاں بحق 


چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بھوآنہ کے علاقہ موضع ٹاہلی منگینی میں گھر کے ساتھ گلی میں کھیلنے والے 8سالہ بچے بلال حسن ولد رب نواز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ 
اطلاع ملتے ہی تھانہ بھوآنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لیا، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن