بھارتی ہسپتال کے آئی سی یو میں بھینس گھس آئی ، ویڈیو وائرل
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے ایک ہسپتال میں انٹینسیو کیئر یونٹ(آئی سی یو)میں گائے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کے تیماداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے ہسپتال کے آئی سی یو میں گائے آسانی سے گھس گئی۔
بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا،اس کے بعد بھی گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا۔ گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال کی انتظامیہ نے اسٹاف، سیکورٹی گارڈ وارڈ انچارج کو معطل کردیا۔