کراچی‘ پولیس اہلکاروں پر کار سوار کی فائرنگ‘ ایک شہید
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار دو پولیس اہلکار ایک گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے‘ کار سوار افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔