شیو ست گرو سوامی کا جنم دن‘ 100 سے زائد ہندو یاتری آج پاکستان پہنچیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شادانی دربار میر پور میتھلو میں شیو ست گرو سوامی شادارام 314 یں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 100 سے زائد ہندو یاتری آج بروز منگل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوںگے۔ پاکستان کی حدود میں پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ حکام اور مقامی ہندو رہنما ان کا استقبال کر یں گے۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد کے مطابق مہمانوں کی سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ بورڈ کے ملازمین، سکیورٹی عملہ بھی مہمانوں کے ہمراہ ہوں گے۔