• news

 نواز شریف کیئر ٹیکر دورانیہ بڑھانا، من پسند تعیناتی چاہتے ہیں، شیخ رشید

Q


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کیئر ٹیکر کا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند کی تعیناتی بھی چاہتا ہے ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں مل سکتے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکاہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح ہیں کرونا یا ڈورنا کا فیصلہ بھی 72گھنٹوں ہو جائے گا26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کر ینگیانہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدر کو دھمکیاں دے رہا ہے مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیاآرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لیکر جائے گا آئندہ 5روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ  نے بیان دیا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملک کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے میں پوچھتا ہوں کہ ملک دشمن ایجنسیوں کو کائونٹر کرنا کیا حکومت کی ذمہ داری نہیں پہلے معیشت کو تباہ کیا او ر اب وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے بیہودہ بیانات جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں 26نومبر یوم انقلاب ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن