موسم میں بڑھتی ٹھنڈک سے ڈینگی مریضوں میں کمی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) موسم میں بڑھتی ٹھنڈک کے باعث ڈینگی کے مریضوں میں کمی سامنے آنے لگی ہے۔ راولپنڈی میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 13افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہوئے جن کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ان میں موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔ رواں سال اب تک 4ہزار 7سو 12افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 3افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔