بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر دو ہزار جرمانہ ہوگا‘ مال روڈ پر 34 اضافی وارڈنز تعینات
لاہور (نامہ نگار) سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 2 ہزار جرمانہ ہو گا۔ کریک ڈائون کیلئے مال روڈ پر 17 ٹیمیں اور 34 اضافی وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور اسد ملہی نے کہا شہریوںکی سہولت کے پیش نظر تمام لائسنسنگ دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے ہیں۔
ڈیجیٹل چالان کے ذریعے دوبارہ غلطی کرنے پر گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔ کمرشل‘ مال بردار‘ پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس کمرشل لائسنس ہونا چاہئے۔
جرمانہ