سعودی عرب میں ژالہ باری، النفوذ الکبیر صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں ژالہ باری کے بعد النفوذ الکبیر صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے بتایا کہ ان دنوں النفود الکبیر کا صحرا، حائل اور الجوف کے متعدد علاقے ژالہ باری کی وجہ سے سائبیریا کے صحرا کا منظر پیش کررہے ہیں ۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ژالہ باری کی وجہ سے سردی کی لہر آئے گی، اسے ریاض، قصیم اور الشرقیہ ریجنوں میں سال رواں کے موسم خزاں کے بعد سردی کی پہلی لہرکہا جاسکتا ہے۔