کینیڈا نے ہیٹی کے سابق صدر مائیکل مارٹلی اور 2 سابق ورزائے اعظم پر پابندی لگا دی
اوٹاوا(اے پی پی)کینیڈا نے ہیٹی کے سابق صدر مائیکل مارٹلی اور 2 سابق ورزائے اعظم پر جرائم پیشہ گروہوں کی مالی معاونت کے الزام پر پابندی عائد کر دی۔ کینیڈا کی حکومت نے ان تینوں افراد کے خلاف مخصوص الزامات کی تفصیل نہیں بتائی۔
لیکن ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ وہ مسلح جرائم پیشہ گروہوں کی غیر قانونی سرگرمیوں بشمول منی لانڈرنگ اور دیگر کے ذریعے ان کو تحفظ فراہم کرنے اور فعال کرنے کے لیے موجودہ یا سابق عوامی عہدیداروں کی حیثیت سے اپنے عہدے کا استعمال کر تے رہے ہیں۔