• news

نواز شریف اب ایک لمحہ ضائع کئے بغیر پاکستان آ جائیں: جاوید ہاشمی 


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی  نے کہا ہے کہ تسنیم نامی شخص کو نہیں جانتا لیکن حقیقت کھل گئی وہ دو نمبر آدمی ہے۔ پاکستان کا ایک ہی غربت، جہالت لیڈر لیس مسئلہ ہے، جس دن پاکستان کے لوگوں کی حکومت کو بننے دیا گیا ملکی مسائل حل ہو جائیں گے۔ نواز شریف کو اب ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہئیے، وہ فورا پاکستان آ جائیں۔ ہر وزیراعظم و صدر نے توشہ خانہ سے چیزیں لیں تو کیوں لیں، لیڈر کا کام توشہ خانہ سے چیزیں لینا کام نہیں ہے یہ قوم کی امانت ہے۔ مودی نے توشہ خانہ کی چیزیں فروخت کر کے سماجی کاموں میں پیسے دے دیتا ہے۔ اسٹیبشلمنٹ مال اکٹھا کر لیتے ہیں تو پھر کہتے ایکسٹینشن دو، بیورو کریسی اور اسٹیبشلمنٹ نے مل کر ملک تباہ کر دیا۔ عمران خان یا نواز شریف سے کوئی گلہ نہیں توشہ خانہ سے چیزیں لینے والوں اور بیچنے والے قوم سے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن