• news

 نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ


کراچی (نیوز رپورٹر)  رجسٹریشن نمبر اے پی ایس اے ایل کا حامل جہاز نے سکھر سے کراچی آتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے نوز وہیل کھل نہیں سکے، جس کے باعث طیارے کے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئی۔ لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے، طیارے کا نوز وہیل کھل جانے سے نارمل لینڈنگ ہو گئی۔
جہاز لینڈنگ

ای پیپر-دی نیشن