• news

امریکہ ویٹو نہ کرتا تو بہت پہلے اقوام متحدہ کے رکن بن چکے ہوتے: فلسطین


نیویارک سٹی (نوائے وقت رپورٹ) یو این او میں فلسطین اتھارٹی کے مستقل مبصر ریاض منصور نے کہا ہے کہ اگر امریکا ویٹو پاور استعمال نہ کرتا تو فلسطین بہت پہلے ہی اقوام متحدہ کا آزاد اور مستقل حیثیت کا حامل رکن بن چکا ہوتا۔ اقوام متحدہ کا مکمل ریاستی رکن ہونے کا فطری اور قانونی حق رکھتے ہیں۔ ایک آزاد اور مکمل ریاست کے درجے کے ساتھ اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ایک عملی قدم ہوگا جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان بحالی امن اور دو ریاستی حل میں مدد دے سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن