• news

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی سے روک دیا


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اوردیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکتے ہوئے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اور چھ دسمبر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔گھر پر چھاپوں کے خلاف رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے بیٹے احسن شیخ نے درخواست دائر کی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن