• news

للیانی: منشیات فروشی سے منع کرنے پر 5 سالہ بچہ قتل‘ بوری بند نعش برآمد


مصطفی آباد/للیانی/ قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں لکھنیکے میں سفاک ملزمان نے منشیات فروشی سے منع کرنے والے کے 5  سالہ بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ لکھنیکے میں مبینہ طور پر ملزمان افضل وغیرہ منشیات فروشی کرتے تھے اور علاقہ کے لڑکوں کو نشے کی لعنت کا عادی بنا رہے تھے جس پر اکبر اور اس کے بھائی سخاوت نے انہیں منع کیا اور انہیں کہا کہ ہمارے بچوں کو شیشہ وغیرہ پلانے سے باز رہیں، جس کی رنجش کی بناء پر ملزم افضل نے اپنے والد اور اپنی والدہ کے ساتھ اکبر کے بیٹے ایان جو کہ دکان سے سودا وغیرہ لینے گیا تھا، غائب کر لیا جس کو گھر والے ادھر ادھر تلاش کرتے رہے مگر بچہ نہ ملا۔ گزشتہ روز سات سالہ ایان کی فیروز پور روڈ پر نالے کے کنارے پر بوری بند نعش ملی جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن