ڈاکوؤں، چوروں نے متعدد شہریوں کو نقدی، زیورات، گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر اعظم کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ مصطفی ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوئوں نے دوران وارادات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے محروم نامی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے شادباغ کے علاقے میں محسن کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 60لاکھ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شفیق آباد میں دانش اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 40ہزار زیورات، اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں عرفان سے ایک لاکھ اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں فہیم سے 59 ہزار اور موبائل فون ، بھاٹی گیٹ میں تنویر سے50 ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں سلیم سے43 ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں گلفام سے33 ہزار اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں احمد سے16ہزار اور موبائل فون، میں ضیغم سے 9ہزار اور 3موبائل فون، ہنجر وال میں نصیر سے2 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے شاہدرہ میں یاسر کی فیکٹری سے 20لاکھ کی تار اور ڈائیاں نولکھا میں احمد کی دکان کے تالے توڑ کر 13لاکھ و دیگر ساما شاہدرہ سے غضنفر، فیصل ٹاؤن سے محمد جہانگیرکی کاریں، ساندہ کے علاقے سے صابر کا رکشہ جبکہ مغلپورہ میں طاہر، شمالی چھاؤنی سے احمد، سندر سے زاہد، گجر پورہ سے عدیل، راوی روڈ سے صفدر اور رئیس جبکہ اسلام پورہ سے زبیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔