• news

اسلام آباد کچہری خودکش حملہ کیس کا فیصلہ: عدم ثبوت پر نامزد 5 ملزم بری


اسلام آباد (وقائع نگار)  مقامی عدالت نے 8 سال قبل وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش حملوں میں نامزد 5 ملزموں کو عدم ثبوت پر بری کر دیا  ہے۔ کیس کا فیصلہ جج طاہر محمود نے سنایا۔ 3 مارچ 2014ء کو اسلام آباد کچہری میں دو خودکش حملے کیے گئے تھے۔ تاہم ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص تفتیش کی بناء پر ملزموں کو بری کیا گیا، استغاثہ نے ملزموں پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا جو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بری ہونے والوں میں جان محمد، عبدالغفار، قمر زمان، بسم اللہ جان اور جمروز شامل ہیں۔ واضح رہے  8 سال قبل کچہری کے دوران خودکش بم حملوں کے نتیجے میں جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن