پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں: امریکی سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ گزشتہ برسوں میں امریکہ کی جانب سے پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلیم‘ شفاف توانائی اور صحت عامہ سے متعلق سرگرمیوں میں اشتراک سمیت عوامی سطح پر وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔