سی پیک: چین پاکستان کیساتھ تعاون مزید تیز کرنے پر تیار
اسلام آباد (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائونینگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کے تحت تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے ریگولر پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے پاکستان میں سماجی اقتصادی ترقی اور علاقائی باہمی روابط میں ٹھوس کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کرونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے۔