• news

آرمی چیف کا دورہ کو ئٹہ گیریژن ، یادگار شہدا ء پر چا در چڑھا ئی ، کارڈیا لوجی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں منگل کو کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے صوبے میں امن و استحکام کے لیے کور کے اقدامات اور حالیہ سیلاب کے دوران صوبائی حکومت کی مدد اور سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے کوئٹہ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم 120 بستروں پر مشتمل امراض قلب کے ہسپتال شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر، ڈائریکٹر یو پی اے پی، گورنر بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں بلوچستان کی آبادی کی خدمت کرے گا اور اسی منصوبے کے تحت بلوچستان کے لیے دو مزید  امراض قلب کے ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔ سربراہ پاک فوج نے صدر پاکستان کی جانب سے یو پی اے پی کے ڈائریکٹر ایچ ای عبداللہ خلیفہ سعید الغافیلی کو ستارہ قائداعظم بھی پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ بھی کیا اور فیکلٹی اور افسران سے بات چیت کی۔ قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن