نواز شریف 15 دسمبر سے پہلے پاکستان میں ہوں گے:منیر خان ڈاھا
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دوسروں پر چوری کے جھوٹے الزامات لگانے والا خان خود سرٹیفائیڈ چور نکلا۔ فارن فنڈنگ کے ساتھ توشہ خانہ اور دیگر لوٹ مارنے خان کی نام نہاد ایمانداری کی قلعی کھول دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی کے سینئر نائب صدر منیر احمد خان ڈاھا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منیر احمد خان ڈاھا کے صاحبزادے لند ن میں مقیم بیرسٹر شان منیر ڈاھا بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔منیر خان ڈاھا نے کہا کہ بیگم تہمینہ دولتانہ کا ضلع وہاڑی میں ایک نام اور مقام ہے مگر انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا تھا حالانکہ ان کی ضلع اور حلقہ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔منیر احمد خان ڈاھا نے میاں نواز شریف سے کہا کہ پوری قوم آپ کی منظر ہے آپ کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف 15 دسمبر سے پہلے پاکستان ہوں گے۔مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس وقت حکومت سنبھالی جب خان کی حکومت کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔ خان کی حکومت میں پیچھے ہٹ جانے والے پاکستان سے محبت کرنے والے ممالک ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہو گا۔ منیر خان ڈاھا کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے پرانے ساتھیوں کو (ووٹ کو عزت دو) کے مصداق پر حلقہ میں احترام دیا جائے انہیں متحرک کیا جائے تاکہ وہ پارٹی کے لیے فعال کردار ادا کر سکیں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی میں کلین سویپ کرے گی۔