فیصل آباد: ملاوٹ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری
فیصل آباد( نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بنیادی مصالحہ جات میں مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔مصالہ جات بنانے والے یونٹس کی چیکنگ کی مہم میں کل 28 یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔
جس میں 02 یونٹس کو ملاوٹ کی بنیاد پر فوری طور پر بند کر کے مقدمات درج مزید برآں ڈجکوٹ روڈ اور جھنگ روڈ پر واقع یونٹس کو 65 ہزار روپے جرمانہ عائد نیز برآمد کئے گئے 1580 کلو ملاوٹی اور مضر صحت قرار دیئے گئے مصالحہ جات موقع پر تلف کر دیئے گئے۔