فیصل آباد: گرانفروشی، نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر جرمانے
فیصل آباد( نمائندہ خصوصی ) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پھل وسبزیاں مہنگے داموں فروخت اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں دکانداروں وریڑھی فروشوں کو موقع پر ہی 16ہزار500 روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں وریڑھیوں پر نرخناموں کی موجودگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کو چیک کیا اور مجموعی طور پر 35انسپکشنز کیں۔
اورگرانفروشی پر ایکشن لیا۔