آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی واپڈا ‘آرمی ‘نیوی کی ٹیمیں کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی میں واپڈا نے سندھ کو 0-5 سے شکست دیدی۔ آرمی نے بلوچستان کو 0-7 سے ہرا دیا۔نیوی نے پنجاب رینجرز کو 1-2 سے مات دیدی۔ساؤتھ پنجاب(رائل آرچرڈ) اور پنجاب پولیس کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ دو دو گول سے برابر رہا۔
ساؤتھ پنجاب(رائل آرچرڈ) کی جانب سے نوید عالم اور وسیم نے ایک ایک‘پنجاب پولیس کی جانب سے احمد اور عبداللہ نے ایک ایک گول سکور کیا ۔