• news

کرونا،25نئے کیس،مثبت شرح 0.72فیصد،46مریضوں کی حالت تشویشناک 


اسلام آباد (خبرنگار) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 478 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.72 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثناء نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی 90فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں کامیابی سے لگائی جاچکی ہیں جبکہ 95فیصد آبادی کو جزوی طور پر کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کامیابی سے 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی 90فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن