• news

بھارت، سڑک پر بچے کو جنم دینے کے بعد  ہسپتال نے ماں اور بچے کو داخل کرلیا


نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ہسپتال نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد اس نے سڑک پر بچے کو جنم دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر خاتون کو یہ کہہ کر داخل کرنے سے انکار کیا کہ اس کے ساتھ کوئی موجود نہیں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ داخلے سے انکار کے بعد خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا جس کے بعدہسپتال نے اسے اور بچے کو داخل کرلیا۔بھارتی شہر کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ آئندہ سے ایسی تمام حاملہ خواتین کو بھی ہسپتال میں داخل کرلیا جائے گا جن کے ساتھ کوئی نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن