• news

ہم تنازعات کا میدان نہیں ہیں عراق کی ایرانی بمباری کی مذمت


بغداد(این این آئی )شمالی عراق میں پھر رات کے وقت ایرانی حملوں کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے کردستان کے علاقے پر ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے ایرانی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا ملک کو تنازعات کا میدان نہیں بننے دیں گے۔عراقی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے حملوں کو دو ٹوک مسترد کیا اور کہا یہ ملک بیرونی جماعتوں کے لیے حساب چکانے کا میدان ہوگا۔انہوں نے کہا کردستان کے علاقے پر ایران اور ترکی کے متعدد بار کے حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ عراقی حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ عراق کی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے کا راستہ یا ہیڈ کوارٹرز نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے اتوار کو رات گئے ایران کی جانب سے کردستان میں مقیم ایرانی کرد حزب اختلاف کے گروپوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پچھلے دو دنوں کے دوران شمالی شام اور عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر ترکی نے بھی بمباری کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن