• news

نائیجیریا میں پولیس اور فوج کا آپریشن  خواتین اور بچوں سمیت76افراد رہا کروا لیے 


 نائیجر(آئی این پی)نائیجیریا کے صوبہ کادونا میں مسلح جتھوں کے قبضے سے 76افراد کو رہا کروا لیا گیا ، صوبہ کادونا پولیس ترجمان کے بیان کے مطابقعلاقے میں  پولیس اور فوج نے مل کر  مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا  جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 76افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے ،یاد رہے کہ حالیہ دنوں  کے دوران نائیجیریا  کے مختلف علاقوں مین مسلح جتھوں کے علاوہ دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں،گزشتہ سال اسی صوبے میں مسلح حملوں کے دوران 937افراد ہلاک جبکہ 1972اغوا کیے گئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن