• news

چینی ہم منصب سے ملاقات، بحرالکاہل ریجن میں خطرات پر تشویش: لائیڈ آسٹن 


نوم پنہہ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کمبوڈیا میں چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کی ہے۔  اسے کشیدگی پر قابو پانے کے لئے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اگست کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ ریڈر نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ رواں سال چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگے کے ساتھ دوسری ون آن ون ملاقات کے دوران لائیڈ آسٹن نے خطے میں سٹرٹیجک خطرات کو کم کرنے اور آپریشنل سیفٹی میں اضافے کے حوالے سے مذاکرات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات کے دوران لائیڈ آسٹن نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے طیاروں کی جانب سے ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں بڑھتے ہوئے خطرت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لائیڈ آسٹن اور چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگے کے درمیان تائیوان کے مسئلے پر طویل بات چیت ہوئی تھی اور نینسی پلوسی کے دورہ کے بعد منسوخ ہونے والے امور کو دوبارہ سے شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن